ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں بکروں سے بھری گاڑی حادثہ کا شکار - 7 بکرے ہلاک - زخمی بکروں پر مقامی لوگوں نے کیا ہاتھ صاف

کمٹہ میں بکروں سے بھری گاڑی حادثہ کا شکار - 7 بکرے ہلاک - زخمی بکروں پر مقامی لوگوں نے کیا ہاتھ صاف

Wed, 26 Oct 2022 17:19:18    S.O. News Service

کمٹہ 26/ اکتوبر (ایس او نیوز) وجئے پور سے منگلورو کی طرف بکرے لے جارہی بولیرو گاڑی کمٹہ کے قریب نیشنل ہائی وے 66 پر بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائڈر سے ٹکراتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 بکرے ہلاک ہوگئے ۔  

 اطلاع کے مطابق آدھی رات کو پیش آئے اس حادثہ کے وقت بولیرو گاڑی میں 70 بکرے لدے ہوئے تھے ، جو گاڑی کی گنجائش سے زیادہ تھے اور بہت ہی ظالمانہ انداز میں گاڑی کے اندر ٹھونسے گئے تھے ۔ اس حادثہ میں کئی بکرے زخمی ہوگئے تھے ، لیکن حادثے کی خبر سن کر وہاں پہنچنے والے کچھ انجان لوگوں نے موقع سے اٹھایا اور ان میں سے کئی بکرے اٹھا لے گئے ۔ اس کے علاوہ کچھ بکرے بھاگ کر لاپتہ بھی ہوگئے ۔ 

 اس ضمن میں کمٹہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔


Share: